جڑواں بھائیوں کی انوکھی شادی۔۔۔ یہ سب نصیب کی بات ہے

Sep 08, 2021 | 13:33:PM
  جڑواں بھائیوں کی انوکھی شادی۔۔۔ یہ سب نصیب کی بات ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی میں  شادی کی یہ انوکھی تقریب ادیامان صوبے میں منعقد ہوئی، جہاں دو جڑواں بھائیوں کی دو جڑواں بہنوں سے ایک ہی دن شادی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں ایک نادر نوعیت کی شادی کی تقریب دیکھنے میں آئی، دونوں جڑواں بھائی ابو ذر اور جفاری ہیں اور ان کی شادی دو جڑواں بہنوں نور گل اور نورسل سے ہوئی۔

تقریب میں ادیامان کے گورنر اور میئر نے بھی شرکت کی،دونوں دولہا بھائیوں کے والد کا کہنا تھا کہ دونوں گھرانوں کی ملاقات خاندان کے ذریعے ہوئی اور ہمیں اپنے دو جڑواں بیٹوں کے لیے دو جڑواں بہنیں مل گئیں، یہ سب نصیب کی بات ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    ٹک ٹاکر رومیسہ خان کا لگے پیاری گانے پر ڈانس، ویڈیو وائرل