اسلام آباد ، راولپنڈی میں موسم خوشگوار۔۔  پنجاب اور سندھ میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی

Sep 08, 2021 | 10:57:AM
 اسلام آباد ، راولپنڈی میں موسم خوشگوار۔۔  پنجاب اور سندھ میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کاسپیل شروع ہوگیاہے جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد میں بادل کھل کر برسے، اٹک، جہلم اور داود خیل میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ محکمہ موسمیات میانوالی ، خطہ پوٹھو ہار ، نارووال ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ،میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور، گجرات،منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،فیصل آباد، میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ سرگودھا، خوشاب، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ،بھکر،ملتان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔

 خیبرپختونخوا ایبٹ آباد ، مانسہرہ، مردان ، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش  جبکہ پشاور ، دیر، کوہاٹ، کوہستان، سوات،مالاکنڈ، شانگلہ،بونیر، بنوں، ڈی آئی خان اور کرم میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،  اس دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ سکھر ، تھرپارکر، مٹھی، سانگھڑ،حیدر آباد، دادو ، بدین، ٹھٹہ، شہید بینظیر آباد، کراچی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ ژوب،موسیٰ خیل ،سبی، کو ہلو، بار کھان، آواران ، اورلسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اکثرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران کشمیرمیں چند مقامات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اب پاکستان میں غیر ملکی فلموں کی نمائش بھی ہوگی: حکومت کا بڑا فیصلہ