صارفین کے لئے خوشخبری۔۔واٹس ایپ کی پرائیویسی اب ہوگی مزید بہتر

Sep 08, 2021 | 10:34:AM
صارفین کے لئے خوشخبری۔۔واٹس ایپ کی پرائیویسی اب ہوگی مزید بہتر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے فیچرسے آپ لاسٹ سین کے آپشن کو اپنی مرضی سے سیٹ کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ روز نئے فیچر زمتعارف کروانے کے لئے سرگرم رہتا ہے اب بھی واٹس ایپ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پرائیویسی پالیسی پر ازسر نو کام کر رہا ہے تاکہ صارفین کی نجی معلومات کو زیادہ بہتر بنایا جاسکے۔ 
”ڈبلیو اے بی-ٹا اِنفو“ کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی ایک اہم فیچر متعارف کروانے جارہا ہے، واٹس ایپ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے استعمال کنندگان کے تحفظ کے لیے اپنی پرائیوسی سیٹنگز کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے۔
واٹس ایپ نے ابتدا میں 3 پرائیویسی سیٹنگز  لاسٹ سین، پروفائل پکچر اور ’آباؤٹ لاگو کی تھیں۔ یہ سیٹنگز آپ کو یہ طے کرنے کی اجازت دیتی ہیں کہ آپ سے رابطہ کرنے والے افراد میں سے اس ڈیٹا کو کون کون دیکھ سکتا ہے۔ ان پرائیویسی سیٹنگز کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ نے تین آپشنز  ایوری ون ، مائی کانٹیکٹ اور نو باڈی لاگو کیے۔
یعنی اگر آپ نہیں چاہتے کوئی مخصوص فرد آپ کا ’’ لاسٹ سین ‘‘ نہیں دیکھ سکے تو آپ اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو ’’ نو باڈی ‘‘ پر سیٹ کر سکتے ہیں۔واٹس ایپ اب حتمی طور پر ان سیٹنگز میں ایک اور آپشن  MyContactsExcept کا اضافہ کرنے والا ہے  جس کی بدولت آپ اپنے لاسٹ سین کو فعال کرکے مخصوص افراد کے لیے غیر فعال کر سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:اب پاکستان میں غیر ملکی فلموں کی نمائش بھی ہوگی: حکومت کا بڑا فیصلہ