امید کرتا ہوں سہیل آفریدی ایماندار ٹیم بنائیں گے، جنید اکبر

Oct 08, 2025 | 20:49:PM
امید کرتا ہوں سہیل آفریدی ایماندار ٹیم بنائیں گے، جنید اکبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں سہیل آفریدی ایماندار ٹیم بنائیں گے۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کیا کہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں سہیل آفریدی ایک ایماندار ٹیم بنائیں گے۔

جنید اکبر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جو گراس روٹ لیول سے کارکنان کو اٹھا کر قیادت کے مقام تک پہنچاتی ہے۔

 واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے عہدہ واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جو بھی وزیر اعلی آئے گا ہمارا ہی ہوگا،فیصل ندیم گورچانی