جو بھی وزیر اعلی آئے گا ہمارا ہی ہوگا،فیصل ندیم گورچانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) پنجاب کے رہنماء فیصل ندیم گورچانی نے کہا ہے کہ جو بھی وزیر اعلی آے گا ہمارا ہی ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور اڈیالہ جانے والی قانونی ٹیم نے تصدیق کی کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے فیصل ندیم گورچانی کا کہنا تھا کہ رائے سلمان نے جیل سے باہر آکر بانی پی ٹی آئی کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے،جو بھی وزیر اعلی آے گا ہمارا ہی ہوگا۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ گنڈا پور وزیر اعلیٰ رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی افواہیں گمراہ کن ہیں،سہیل آفریدی