اسلام آباد؛ سرکاری افسر کی ٹارگٹ کِلنگ کامقدمہ درج،عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تھانہ کوہسار کی حدود میں سرکاری افسر کو ٹارگٹ کر کے قتل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،ڈائریکٹر پی ایف سی ایچ ایس کا مقدمہ تھانہ کوہسار نے درج کر لیا۔
مقتول کے بھائی کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمے کے مطابق مقتول احسان الہی دوست قیصر اشفاق کے ساتھ بلیو ایریا کھانا کھانے کے لئے ریسٹورنٹ گئے،نجی بیکرز کے سامنے نامعلوم ملزمان نے دونوں پر فائرنگ کردی،فائرنگ سے احسان الہی جان بحق جبکہ قیصر اشفاق زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹجز اور عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے بھارت کے پنجاب گلوکار جانبر نہ ہوسکے