بیرسٹر گوہر نے علی امین کو عہدے پر رکھنے یا ہٹائے جانے کے بیان کی تردید کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے علی امین کو عہدے پر رکھنے یا ہٹائے جانے کے بیان کی تردید کر دی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ میں نے علی امین گنڈا پور کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ،میں کسی بھی میڈیا ادارے کو کوئی بیان ریکارڈ نہیں کروایا ،میں نے علی امین کو ہٹانے کے لیے تقسیم یا سازش کا کوئی لفظ استعمال نہیں کیا ۔
بیرسٹر گوہر نے مزیدکہا ہے کہ میرے نام سے منسوب غلط خبر چلائی جا رہی ہے ۔
بیرسٹر گوہر کے متعلق بیان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر جاری کیا گیا تھا،علی امین کے پریس سیکرٹری نے بیرسٹر گوہر سے منسوب بیان پشاور سے میڈیا کو بھجوایا،علی امین کی جانب سے جاری کیا گیا افیشل بیان ہی پارٹی چیئرمین نے جھوٹا قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں : وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا: علی امین گنڈاپور