کشمیری عوام کے حقوق کے محافظ تھے اور رہیں گے: وزیراعظم کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں راجا پرویز اشرف، مشیرِ وزیراعظم رانا ثنا اللہ، وفاقی وزرا احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار محمد یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، احد خان چیمہ اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان شریک تھے۔
وزیراعظم کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کشمیر میں معاملات کو احسن طور سے حل کرنے کیلئے کوششوں کی پذیرائی.
انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیری عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے معاملہ فہمی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جو قابلِ تحسین ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر کے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو گئے ہیں اور کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، عوامی مفاد اور امن ہماری اولین ترجیح ہے، ہم آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:’’جشن بہاراں‘‘فیصلہ ہو گیا؟،بسنت کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی کشمیری عوام کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ جاری رکھیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھاتی رہے گی۔