سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش

Oct 08, 2025 | 13:07:PM
سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کردی گئی۔
جسٹس اعظم خان نے سردار تنویر الیاس کی جانب سے دائار درخواست پر سماعت کی، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ ضمیرالدین، ایف آئی اے اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی,رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف اسلام آباد میں دو مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے پولیس رپورٹ پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی۔