اسرائیل میں پھنسی بالی وڈ اداکارہ ممبئی پہنچ گئیں

اداکارہ 39 ویں حیفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کیلئے اسرائیل گئی تھیں جس میں ان کی فلم ’اکیلی‘ کو منتخب کیا گیا تھا۔

Oct 08, 2023 | 23:53:PM
اسرائیل میں پھنسی بالی وڈ اداکارہ ممبئی پہنچ گئیں
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث اسرائیل میں پھنس جانے والی بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا بحفاظت ممبئی پہنچ گئیں۔

اداکارہ 39 ویں حیفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کیلئے اسرائیل گئی تھیں جس میں ان کی فلم ’اکیلی‘ کو منتخب کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد بالی وڈ اداکارہ وہیں پھنس گئی تھیں۔ اداکارہ کے ٹیم ممبر نے بتایا تھا کہ جب آخری بار ان کی نشرت سے بات ہوئی تو وہ تہہ خانے میں محفوظ تھیں جس کے بعد نشرت بھروچا کا اسرائیل میں اپنی ٹیم سے رابطہ منقطہ ہوگیا تاہم بعدازاں نشرت بھروچا کی ٹیم نے اداکارہ سے رابطہ ہونے کی تصدیق کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: حماس کے حملوں سے خوفزدہ اسرائیلیوں نے ملک چھوڑنے کی کوشش شروع کردی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نشرت بھروچا کی ٹیم ممبر نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ نشرت سے رابطہ ہوچکا ہے اور وہ خیریت سے ہیں، سفارت خانے کی مدد سے اداکارہ کو بحفاظت وطن واپس لایا جا رہا ہے تاہم اتوار کی شام کو نشرت بھروچا بحفاظت ممبئی ائیرپورٹ پہنچیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل سے ممبئی پہنچنے پر اداکارہ نے ائیرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرنے سے انکار کیا۔ اس سے قبل بیٹی سے رابطہ نہ ہونے پر اداکارہ کی والدہ نسرین خاصی پریشان تھیں، جنہوں نے اب خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کا خاندان نشرت کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔