ڈی آئی خان؛ پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، مزاحمت پر فرار

Oct 08, 2023 | 22:39:PM
ڈی آئی خان؛ پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، مزاحمت پر فرار
کیپشن: پولیس اہلکار(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ساجد بلوچ)ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس سٹیشن ہتھالہ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ، پولیس اہلکاروں کی جارحانہ مزاحمت کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں کے ایک گروہ نے کچھ دیر پہلے ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافات میں ہتھالہ تھانہ پر راکٹوں اور ہینڈ گرینڈز سے حملہ کرکے مرکزی دروازے توڑنے کی کوشش کی جسے تھانہ میں موجود پولیس اہلکاروں نے دلیرانہ انداز میں مزاحمت کرکے پسپا کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہتھالہ تھانہ پر ہینڈ گرنیڈز کے علاو¿ہ 5 کے قریب راکٹ فائر کئے گئے ، جس سے تھانہ کے مین گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچا، دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، تاہم پولیس کے جوانوں نے موثر جوابی کاروائی کے ذریعے دہشتگردوں کو پسپا ہونے پرمجبور کر دیا، اس حملہ میں دو پولیس کاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ افسران کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری ہتھالہ پہنچ گئی، 
واضح رہے کہ 1854کے بعد تحصیل کلاچی میں دوسرا تھانہ ہتھالہ چند ماہ پہلے ہی کھولا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تاجی کھوکھر کے بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کردیا ، مقدمہ درج