گرفتار کرنا ہے تو کرلو ہمیں پنجاب حکومت سے کوئی خوف نہیں :خواجہ آصف

Oct 08, 2022 | 15:23:PM
گرفتار کرنا ہے تو کرلو ہمیں پنجاب حکومت سے کوئی خوف نہیں :خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ گرفتار کرنا ہے تو کرلو ہمیں پنجاب حکومت سے کوئی خوف نہیں ۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے ، عمران خٓن کہتا تھا کہ جو ووٹ کو خریدتا ہے وہ مک کے ساتھ اور اپنے ساتھ نا انصافی کرتا ہے ، اس کے بچوں کے ساتھ کوئی شادی نہیں کرے گا اور آج آڈیو لیکس میں اس کے جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے ۔ عمران خان بتائے کہ 1 کڑور گھروں کے وعدے کدھر ہیں ؟ کرپشن ختم کرنے والی باتیں کدھر ہیں ؟

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آج اینٹی کرپشن نے رانا ثنا اللہ کے گرفتاری کے واڑنٹ جاری کر دیے ہیں، جس رات میں پرویز الہی کے پاس گیا تھا تو انہوں نے سب سے بڑا گلہ یہ کیا تھا کہ مونس  الہی کو نیب نے دھمکی دی ہے کہ گرفتار کر لے گیں ، انہوں نے کہا ہم اس کے ساتھ نہیں رہ سکتے ۔عمران خان کو خود نہیں بتہ کہ اس کا کیا بیانیہ ہے وہ صرف عوام کے ساتھ جھوٹ بولنا جانتے ہیں ۔ عمران خان کا بیرونی سازش والا جھوٹ  بھی آڈیو لیک  ہونے سے قوم کے سامنے آگیا ہے اور سائفر کی بھی حقیقت سب کے سامنے آگئی ہے ، آگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ قوم کھڑی ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے ۔