میچ کے دوران ٹیم کومیسج بھیجا پریشر نہ لیں: پاکستانی کوچ مائیک ہیسن

Nov 08, 2025 | 22:24:PM
میچ کے دوران ٹیم کومیسج بھیجا پریشر نہ لیں: پاکستانی کوچ مائیک ہیسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ٹیم ابھی تعمیراتی مراحل میں ہے اور ہم مسلسل بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے بتایا کہ دورانِ میچ انہوں نے ٹیم کو پیغام بھیجا کہ پریشر نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ میں ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا اور کامیابیاں بھی حاصل کیں۔

ہیڈ کوچ کے مطابق مختلف کھلاڑیوں کو آزمایا گیا تاکہ ٹیل اینڈ وکٹوں میں مضبوطی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محمد ابرار نے ٹریننگ کے دوران بہت کچھ سیکھا، جس کا اظہار آج میدان میں ان کی کارکردگی سے ہوا۔

مائیک ہیسن نے فیصل آباد کے شائقین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے شائقین کے جوش و جذبے کو خوب انجوائے کیا۔ تین میچوں کے دوران پورا سٹیڈیم بھرا ہوا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم بہترین فارم میں ہیں اور آئندہ میچوں میں ان سے مزید اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

کوچ مائیک ہیسن کے مطابق ٹرائی سیریز میں حسن نواز ٹیم سے آؤٹ جبکہ عبدالصمد سکواڈ میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: