بڑی دہشت گردی ناکام، بارودی مواد نصب شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

کوئٹہ اور حب لسبیلہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

Nov 08, 2022 | 20:57:PM
بڑی دہشت گردی ناکام، بارودی مواد نصب شدہ موٹر سائیکلیں برآمد
کیپشن: موٹر سائیکلیں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کوئٹہ سرحدی شہر چمن میں  سیکورٹی فورسیز کی کاروائی، کاروائی کے دوران  ایک گھر سے دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق کویٹہ کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا گیا،  سکیورٹی فورسیز کی کارروائی ے دوران  ایک گھر سے دو موٹر سائیکلیں برآمد  جن میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ کوئی  گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ سی ٹی ڈی بلوچستان کی کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی، کوئٹہ اور حب لسبیلہ میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے،دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم  پستول اور  اور بارودی مواد برامد۔