کوئیک اسٹائل گروپ کا پشتو گانے پر رقص،ویڈیو وائرل

Nov 08, 2022 | 12:41:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کوئیک اسٹائل گروپ کا پشتو گانے پر رقص،ویڈیو وائرل
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کوئیک اسٹائل گروپ کے پشتو گانے یا قربان پر رقص نے مداحوں کے دل جیت لیے۔کوک اسٹوڈیو کے گیارہوے سیزن کا گانا یا قربان پشتو زبان کا ایک روایتی لوک گانا ہے جسے گلوکار خماریاں نے گایا ہے، Quick style نے اس گانے پر ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شئیر کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Quick Style (@thequickstyle)

Quick Style ایک ناروجین ہپ ہاپ ڈانس گروپ ہے جس کا رقص مختلف ثقافتوں کو اجاگر کرتا ہے، اس گروپ کی تشکیل 2006 میں کوئیک کریو کے طور پر ہوئی تھی۔کوئیک اسٹائل گروپ سلیمان ملک، بلال ملک اور ناصر سریخان پر مشتمل ہے جو اوسلو میں پلے بڑھے اور اپنا زیادہ تر وقت یوتھ کلبوں میں گزارا اور وہیں انہوں نے ڈانس سیکھ کر اسے بطور کیریئر شروع کیا۔مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تبصروں میں پشتو گانے پر کوئیک اسٹائل گروپ کی پرفارمنس پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا آپ کا ڈانس ہمیشہ بہت سی دھنیں اور مزہ لے کر آتا ہے۔

ایک صارف نے لاعلمی میں لکھا اردو گانے پر بھنگڑا ڈال دیا۔

ایک صارف نے پختون روائتی رقص کرنے کی فرمائش کردی۔

ایک اور صارف نے گزارش کی کہ براہ کرم اس پر مکمل ویڈیو بنالیں۔