لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

Nov 08, 2022 | 10:11:AM
لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں ریجن نے تھانہ پیزو کی حدود میں خفیہ اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد ارشاد عرف حیدر ہلاک ہوگیا۔

ہلاک دہشتگرد سے خود کار اسلحہ، ایمونیشن اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا گیا۔ ارشاد عرف حیدر دہشت گردی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

کارروائی کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: چونیاں میں اے این ایف کی کارروائی، 3 من سے زائد چرس برآمد