گلوکار و قوال شیر میاں داد خان کا نیا گانا ’’کون آگیا‘‘ ریلیز

May 08, 2026 | 23:31:PM
گلوکار و قوال شیر میاں داد خان کا نیا گانا ’’کون آگیا‘‘ ریلیز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف پاکستانی قوال و گلوکار شیر میانداد  کا نیا گانا’’کون آگیا‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے،گانے کی شاعری خود شیر میاں داد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی موسیقی علی بدرمیانداد  نے ترتیب دی ہے۔

گانے کی ویڈیو میں معروف ٹک ٹاکرعثمان وڑائچ  اورماہم مغل نے بطور ماڈل پرفارم کیا ہے، شیر میاں داد خان، نامور قوال میانداد خان کے صاحبزادے اور استاد بدر میانداد کے چھوٹے بھائی ہیں، ان کی قوالیوں کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

ان کی مشہور قوالی ’’داتا دے دربار چڑیاں بولدیاں‘‘ آج بھی مداحوں میں مقبول ہے،شیر میاں داد خان مختلف بین الاقوامی میوزیکل گروپس کے ساتھ کئی ممالک میں میوزیکل شوز کر چکے ہیں، جبکہ حال ہی میں وہ امریکہ کے دورے سے واپس آئے ہیں۔

شیر میاں داد خان صوفیانہ کلام، قوالی، لوک اور رومانوی گانوں کی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں اور ان کے متعدد گانے شائقین موسیقی میں بے حد مقبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی کی ہائی رسک یوسیز میں پولیو بوسٹر مہم 12 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گی