خوفناک حادثہ! 5 سالہ بچی تباہ شدہ ٹرک میں 24 گھنٹے زندہ رہی

May 08, 2026 | 10:30:AM
خوفناک حادثہ! 5 سالہ بچی تباہ شدہ ٹرک میں 24 گھنٹے زندہ رہی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے بعد ایسا دل دہلا دینے والا اور ساتھ ہی معجزانہ واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا، جہاں ایک 5 سالہ بچی تباہ حال گاڑی میں 24 گھنٹے سے زائد وقت تک زندہ رہی۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ یو ایس ہائی وے 160 کے قریب پیش آیا، جہاں 24 سالہ کلاریزا تارنگو اور 25 سالہ ڈیوانٹے گرفن کی گاڑی الٹنے کے باعث موت واقع ہو گئی، دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کی بیٹی کیسی گرفن گاڑی کے اندر پھنس گئی۔

حکام کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر جمعہ کی صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا، تاہم متاثرہ گاڑی کو ہفتے کے روز ایک راہگیر کی اطلاع پر دریافت کیا گیا، پولیس نے بتایا کہ حادثے میں کوئی دوسری گاڑی شامل نہیں تھی اور نہ ہی تیز رفتاری یا نشہ اس کا سبب معلوم ہوتا ہے۔

پولیس اور امدادی ٹیموں کے مطابق بچی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا اور اسے معمولی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے اس کے دادا کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گرمیوں کی چھٹیاں ، طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

حادثے کی خبر سامنے آنے کے بعد مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ نے بیان میں کہا کہ یہ واقعہ ایک جانب المناک سانحہ ہے اور دوسری جانب بچی کا زندہ بچ جانا ایک معجزہ بھی ہے۔

دوسری جانب اہلخانہ نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ڈیوانٹے گرفن کی والدہ نے GoFundMe پر لکھا کہ یہ حادثہ ان کے خاندان کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے، تاہم ان کی پوتی کا زندہ بچ جانا ایک امید کی کرن ہے۔

رپورٹس کے مطابق مرحوم جوڑے کی ایک اور کم عمر بیٹی بھی ہے، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے ابتدائی طور پر کسی فوجداری کارروائی کا امکان مسترد کر دیا ہے۔

یہ واقعہ ایک طرف انسانی جانوں کے ضیاع کا دردناک منظر پیش کرتا ہے تو دوسری طرف ایک ننھی بچی کی بقا کو “زندہ معجزہ” قرار دیا جا رہا ہے، جس نے پورے علاقے کو غم اور حیرت دونوں میں مبتلا کر دیا ہے۔