ملتان ائیرپورٹ سے بیرون ممالک جانے والی تمام غیرملکی پروازیں منسوخ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملتان ائیرپورٹ سے بیرون ممالک جانے والی تمام غیرملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
غیر ملکی ائیرلائنز نے حفاظتی اقدامات کے تحت فلائٹس روک دیں، ائیر عربیہ کی فلائیٹ نمبر جی 9 558 ملتان سے شارجہ جانے والی منسوخ کر دی گئی۔
ائیر عربیہ کی فلائٹ نمبر جی 9 559 شارجہ سے ملتان آنے والی منسوخ کر دی گئی، فلائی دبئی کی فلائیٹ نمبر ایف زیڈ 317 دبئی سے ملتان آنے والی منسوخ کر دی گئی۔
فلائی دبئی کی فلائیٹ نمبر ایف زیڈ 339 ملتان سے دبئی جانے والی منسوخ کر دی گئی، پی آئی اے کی فلائیٹ نمبر پی کے 6681 اسلام آباد سے ملتان آنے والی بھی کینسل کر دی گئی جبکہ پی آئی اے کی فلائیٹ نمبر پی کے 331 ملتان سے کراچی جانے والی کینسل کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان جب حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی: ڈی جی آئی ایس پی آر