11 جگہ پر مقدمات درج ، گھبرائے نہیں:  شیخ رشید کا دبنگ بیان

May 08, 2022 | 17:23:PM
11 جگہ پر مقدمات درج ، گھبرائے نہیں:  شیخ رشید کا دنگ بیان
کیپشن: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل شانگلہ میں ایک شخص کہہ رہا تھا کہ وہ اپنے کپڑے بیچ دے گا، اس کے بدبو دار کپڑے بلاول بھی نہیں خریدیں گے، نواز شریف اور شہباز شریف کی قسمت میں جیل لکھی ہے، جو وزیراعظم بنا ہے اس پر کرپشن کے کیسز ہیں۔

 ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کے علاوہ تمام جماعتیں انتخابات کیلئے تیار ہیں، جے یو آئی (ف)، ن لیگ الیکشن مہم کیلئے نکل گئی ہیں، پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کروانے ہی ہوں گے،شیخ رشید نے کہا کہ میرے خلاف 11 جگہ پر مقدمہ درج کروایا گیا میں نہیں گھبرایا، یہ دو ووٹوں کی اکثریت کی حکومت ہے، یہ پاکستان کی زندگی اور موت کی تحریک ہے، فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے، ڈیزل اس ملک کا صدر بننا چاہتا ہے، عمران خان کو غیر ملکی سازش کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی