کوئٹہ؛نامعلوم افراد کی فائرنگ،سب انسپکٹر  مٹھا خان شہید ہوگئے

Mar 08, 2026 | 20:14:PM
کوئٹہ؛نامعلوم افراد کی فائرنگ،سب انسپکٹر  مٹھا خان شہید ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے علاقے کلی اسماعیل میدانی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ  کی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر  مٹھا خان شہید ہوگئے۔ 

 پولیس حکام کے مطابق ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوئے، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔ 

 دوسری جانب حکومت بلوچستان کا سی ٹی ڈی انسپکٹر مٹھا خان کی شہادت پر تعزیت کا  اظہار کرتے ہوئے واقعے  کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 معاون وزیر اعلیٰ برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند  کا کہنا تھا کہ ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، انسپکٹر میٹھا خان ایک بہادر اور فرض شناس افسر تھے جنہوں نے صوبے میں قیام امن کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں، بزدلانہ حملہ بلوچستان کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے کو کم نہیں کر سکتا، ۔ 

شاہد رند کا مزید کنا تھا کہ  حکومت بلوچستان شہید افسر کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:   ایران پر حملے جاری، آئل ریفائنری بھی تباہ ، مزید 15 شہری شہید