چونیاں بائی پاس پر موٹر سائیکل حادثہ، دو نوجوان جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(چوہدری اختر ضیاء)چونیاں بائی پاس پر موٹر سائیکل حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
چونیاں کوٹ پربیرا نزد کنڈان موڑ پرموٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 28سالہ امیر شاہ اور23سالہ ابو بکر موقع پر دم توڑ گئے۔
ریسکیو 1122 اور پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی،ریسکیو11کے مطابق دونوں نوجوانوں کو سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کے باعث وہ موقع پرہی دم توڑگئے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع،نوٹیفیکیشن جاری
نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کردی گئیں ،حادثے کے بعد لواحقین بھی موقع پر پہنچ گئےاور فضا سوگوارہوگئی۔