چین میں روبوٹ نے پاور لائن مرمت کر دی

Mar 08, 2026 | 14:21:PM
چین میں روبوٹ نے پاور لائن مرمت کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چین نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس کے ایک روبوٹ نے کامیابی کے ساتھ انسان الیکٹریشن کی جگہ 10 کلو واٹ کی پاور لائن کی مرمت کی ہے۔

 وہان اسٹیٹ گرِڈ کی جانب سے بنایا گیا یہ روبوٹ الیکٹریشن رِجڈ انسولیشنز کو ہٹانے، ذیلی تاروں کو مرکزی تار میں جوڑنے اور کنیکشنز عین مطابق کسنے کیلئے پریسائز لیزر کٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔

 وہان سٹیٹ گرڈ کے ایک ٹیکنیشین وو شِن کا کہنا تھا کہ یہ روبوٹ انتہائی پیچیدہ وائرنگ میں بھی سمت شناسی کر سکتا ہے۔

اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ لوگوں کی بجلی سے اموات کے امکانات مکمل طور پر ختم کرتا ہے۔

یہ انقلابی اقدام ہوبئی کی کاؤنٹی چنگشین میں کیا گیا جس کا مقصد سخت ماحول میں بجلی سے متعلقہ امور انجام دینے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:رمضان سپیشل: مونگ کی دال کے کباب