امریکا جنگ میں شدت چاہتا ہےتو ہم نے بھی طویل تیاری کررکھی ہے: ایرانی وزیرخارجہ

Mar 08, 2026 | 08:49:AM
امریکا جنگ میں شدت چاہتا ہےتو ہم نے بھی طویل تیاری کررکھی ہے: ایرانی وزیرخارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک )ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہے کہ سعودی ہم منصب سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا سعودی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ایران کےخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے یہ بھی کہاکہ نیتن یاہو نے اپنی جنگ میں امریکا کو پھنسادیا۔ایک ہفتے کی جنگ میں امریکا کے100 ارب ڈالرخرچ ہوئے۔امریکا جنگ میں شدت چاہتا ہےتوہم نےطویل تیاری کررکھی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ  کا ایک اوراہم بیان سامنے آگیا

عباس عراقچی نے جزیرہ قشم پر پانی صاف کرنے والے پلانٹ پر امریکی حملے کو جرم قرار دیا  اور کہا کہ امریکی حملے سے 30 دیہات میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نےکہا ایران کے انفرا اسٹرکچر  پر حملہ خطرناک اقدام ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔