کراچی سے روانہ ہونیوالی 18 پروازیں منسوخ ،4تاخیر کا شکار

Mar 08, 2025 | 09:17:AM
کراچی سے روانہ ہونیوالی 18 پروازیں منسوخ ،4تاخیر کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی اٹھارہ پروازیں منسوخ جبکہ چار تاخیر کا شکارہوگئیں جن میں کراچی سے جدہ، دبئی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان جانے والی پروزیں شامل ہیں۔

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانےوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے دبئی  جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 502اور504شامل ہیں۔

کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،522 اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔

کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،123،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلو کی پرواز 208 ،کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔

کراچی سےملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 330،کراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370،کراچی سے اسلام آباد جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672،670،کراچی سے لاہورجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840 اورکراچی سے مسقط جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644بھی شامل ہیں۔

کراچی سے پشاورجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 865 بھی تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہوئی ہے ۔