لاہور: سی آئی اے اقبال ٹاؤن سرکل کی کارروائی، دو انتہائی مطلوب شوٹرز گرفتار

Mar 08, 2023 | 10:30:AM
لاہور: سی آئی اے اقبال ٹاؤن سرکل کی کارروائی، دو انتہائی مطلوب شوٹرز گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مہر علی اکبر) سنٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور نے انتہائی مطلوب دو شوٹرز گرفتار کر لیے۔

ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں طلحہ اور عبدالمقیت شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: حیدرآباد، معروف ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی ڈرائیور کے ہاتھوں قتل

سی آئی اے کے مطابق عبدالمقیت علی پارک اچھرہ کا رہائشی ہے جبکہ طلحہ کا تعلق سمن آباد سے ہے جس کے خلاف 16 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ دونوں شوٹرز اندرون و بیرون ملک گینگ سے رابطوں میں تھے۔