حیدرآباد: معروف ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی ڈرائیور کے ہاتھوں قتل

Mar 08, 2023 | 10:15:AM
حیدرآباد: معروف ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی ڈرائیور کے ہاتھوں قتل
کیپشن: ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی (فائل فوٹو)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی حمزہ) حیدرآباد کے علاقے سٹیزن کالونی میں معروف  ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کو چھری کے  وار سے قتل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شب پیش آیا جب ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی صدر بوہری بازار میں کلینک سے گھر پہنچے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ڈاکٹر دھرم دیو اور ان کے ڈرائیور حنیف لغاری کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکو ہوئے بے لگام، سرِعام شہریوں کو لوٹنے لگے

ایس ایس پی کے مطابق ملزم ڈاکٹر کو قتل کرنے کے بعد لاش گھر لایا اور اسے پھینک کر فرار ہوگیا۔

امجد شیخ کا کہنا ہے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرائیور نے ہی ڈاکٹر کو مبینہ طور پر قتل کیا اور کار سمیت فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ادھر صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے واقعہ کی مذمت کی اور ایس ایس پی کو قاتلوں کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔