100یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پردھاوا،بے حرمتی 

Mar 08, 2021 | 21:19:PM
100یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پردھاوا،بے حرمتی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز )یہودی آباد کاروں کی جانب سے پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق99یہود ی آباد کارتلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے پہرے داروں نے یہودیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو صہیونی فوج اور پولیس اہلکاروں نے ان پر تشدد کیا اور یہودی آبادکاروں کو سکیو رٹی مہیا کی ۔اسرائیلی پولیس نے بھی فلسطینی محافظوں کو پیچھے دھکیل دیا اور یہودی آباد کاروں کو آزادی کے ساتھ مسجد میں گھومنے کی اجازت دی گئی۔
یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول پر یلغارکے وقت فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی مسجد اقصی میں جمع ہوگئی۔فلسطینیوں نے یہودیوں کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیز یلغارکے باعث مسجد اقصی میں کشیدگی پائی جار ہی ہے۔ مسجد اقصی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر صہیونی فوج اورپولیس کی بھاری نفرتی تعینات ہے۔