شہرقائد سے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

Mar 08, 2021 | 14:44:PM
شہرقائد سے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سی ٹی ڈی نے  کراچی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا مبینہ دہشت گرد محمدشکیل ہکلا پر دہشت گردی اور قتل سمیت8مقدمات درج ہیں۔ ملزم پولیس اہلکار کی کلنگ میں بھی ملوث ہے۔ملزم نے پولیس افسر ناصرالحسن شہید کیس کے عینی شاہداےایس آئی علی محسن کو بھی قتل کیاتھا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ آپریشن ٹو نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر فہیم جاویدعرف انقلابی کو گرفتار کیا تھا۔