کرکٹ میچ میں لڑائی ، نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل

Mar 08, 2021 | 14:44:PM
کرکٹ میچ میں لڑائی ، نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرگودھا میں دوستانہ  کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا  ہو گیا، درجن سے زائد لڑکوں نے ایک نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔پولیس واقعے سےلاتعلق رہی۔ 

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے محافظ ٹاؤن میں اتوار کے روز ایک دوستانہ کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کا واقعہ پیش آیا، جہاں 20 سے زائد لڑکوں نے 16 سالہ نوجوان کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ایک درجن سے زائد لڑکوں کی نوجوان پر تشدد کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس نہ کسی نے شکایت کی ہے اور نہ ہی کوئی مقدمے کے اندراج کے لئے آیا ہے، تاہم اگر کسی نے درخواست دی تو ہم قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔