حکومت اور پیپلز پارٹی میں بیشتر بجٹ تجاویز پر اتفاق، تکنیکی مشاورت جاری

Jun 08, 2026 | 18:36:PM
حکومت اور پیپلز پارٹی میں بیشتر بجٹ تجاویز پر اتفاق، تکنیکی مشاورت جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان بیشتر بجٹ تجاویز پر اتفاق رائے ہو گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریق وسائل اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے گنجائش پیدا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بعض قابلِ عمل نکات پر مزید غور و خوض کے لیے تکنیکی کمیٹیاں مشاورت کا عمل جاری رکھیں گی،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ کی منظوری کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے۔

 ملاقات کے دوران وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر صدر مملکت آصف علی زرداری کو مبارک باد بھی دی،اس موقع پر وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ نوجوان بلاول نے ہم سے بہتر انتخابی مہم چلائی ،اس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’’آخر بیٹا کس کا ہے؟‘‘

قبل ازیں،  وزیراعظم شہباز شریف ایوان صدر پہنچے جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا،اس موقع پرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور وزارت خزانہ کے حکام وزیراعظم کے ساتھ موجود ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی کی بجٹ کمیٹی کے ارکان بھی صدر مملکت کے ہمراہ موجودتھے۔

صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر بھی ملاقات میں شریک ہیں،ملاقات میں آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  

یہ بھی پڑھیں :  فلپائن میں 7.8 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 32 ہوگئی