کراچی :سٹریٹ کرائم میں اضافہ، 5 ماہ میں 24 ہزار 195 وارداتیں رپورٹ

Jun 08, 2026 | 17:26:PM
کراچی :سٹریٹ کرائم میں اضافہ، 5 ماہ میں 24 ہزار 195 وارداتیں رپورٹ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )شہر قائد میں پانچ ماہ کے دوران سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، 5 ماہ کے دوران 24 ہزار 195 وارداتیں رپورٹ کی گئی ہیں ۔

سی پی ایل سی کےتازہ  اعداد وشمار  کے مطابق مئی میں 4ہزار671 وارداتیں سامنے آئیں، مئی میں مجموعی طور پر 20 گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں،106 گاڑیاں چوری ہوئیں۔

موٹر سائیکل چھیننے کے 445  واقعات  رپورٹ ہوئے،2,240 موٹر سائیکلیں چوری بھی کی گئیں،اسلحے کے زور پر  شہریوں سے 1,860 موبائل فونز چھینے گئے۔

 سی پی ایل سی حکام کے مطابق مئی کے مہینے میں اغواء برائے تاوان  کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا،بھتہ خوری کے 10 واقعات کے علاوہ ایک بینک ڈکیتی  بھی رونما ہوئی ،مئی کے دوران فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 56 افراد قتل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم