وفاقی بجٹ 27-2026  دس کی بجائے بارہ جون کو پیش کیے جانے کا امکان 

Jun 08, 2026 | 17:16:PM
وفاقی بجٹ 27-2026  دس کی بجائے بارہ جون کو پیش کیے جانے کا امکان 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی بجٹ 27-2026 کی اعلان کردہ تاریخ میں تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 کی بجائے 12 جون کو پیش کیے جانے پر مشاورت جاری ہے۔ بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج یا کل ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بجٹ کے کئی امور تاحال فائنل نہ ہونے کی تصدیق کی، ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے ابھی چیزوں کا حتمی شکل اختیار کرنا باقی ہے۔ اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، وقت انتہائی قلیل اور محرم الحرام بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ اسی تاریخ پر چیزیں مینج کرنا کیسے ممکن ہوتا ہے، کچھ تبدیلیاں تو بجٹ پیش کرنے کے بعد بھی چلتی رہتی ہیں، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ابھی تاریخوں میں ردوبدل ہوگا یا کیا ہوگا، حتمی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم