کرکٹر معاذ صداقت دو ہفتوں کیلئے کھیل سے دور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی کرکٹر معاذ صداقت اپنڈکس کے آپریشن کے باعث کم از کم دو ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق معاذ صداقت کا لاہور کے مقامی ہسپتال میں کامیاب لیپروسکوپک اپنڈیکٹومی آپریشن ہوا، معاذ صداقت نے ہفتہ کی شب ایبٹ آباد اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیا تھا۔
اتوار کی صبح معاذ صداقت نے پیٹ کے نچلے حصے میں شدید درد کی شکایت کی،مقامی ہسپتال میں اسکین کے بعد ڈاکٹروں نے شدید اپنڈیسائٹس کی تشخیص کرتے ہوئے فوری آپریشن کا مشورہ دیا۔
پی سی بی میڈیکل ٹیم کی مشاورت سے معاذ صداقت کا فوری آپریشن کیا گیا،معاذ صداقت کا آپریشن کامیاب رہا۔ اب ان کی طبیعت تسلی بخش ہے۔
مزید پڑھیں:قومی کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کا اعلان ،49 کھلاڑی ٹریننگ کریں گے
پی سی بی کی میڈیکل ٹیم معاذ صداقت کی مسلسل نگہداشت کر رہی ہے،معاذ صداقت حالیہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں پاکستان کی جانب سے اوپننگ بھی کر چکے ہیں۔
معاذ صداقت کو 15 جون سے شروع ہونے والے وائٹ بال کیمپ کے لیے 27 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
مکمل صحت یابی اور میڈیکل کلیئرنس کے بعد معاذ صداقت قومی وائٹ بال کیمپ جوائن کریں گے۔
پی سی بی نے معاذ صداقت کی کامیاب سرجری اور صحت یابی کے عمل کی تصدیق کر دی ہے۔