بھنے ہوئے چنے کس مرض سے محفوظ رکھنے میں مددگار؟ تازہ تحقیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھنے ہوئے چنے پاکستان میں بیشتر افراد کو پسند ہوتے ہیں اور اکثر بے وقت بھوک لگنے پر انہیں کھایا جاتا ہے، ایسا مانا جاتا ہے کہ انسانوں کی جانب سے چنوں کا استعمال ہزاروں سال سے کیا جا رہا ہے اور یہ صحت بہتر کرتے ہیں, اس کا جواب امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں دیا گیا۔
الینواس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک کپ کے برابر چنے روزانہ کھانے سے بلڈ کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے جس سے امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 160 گرام چنے روزانہ کھانے سے کولیسٹرول جیسے دائمی مرض سے بچنے میں مدد ملتی ہے، درحقیقت یہ اس مرض سے بچنے کا ایک سستا اور آسان طریقہ ہے۔
اس تحقیق میں ہائی بلڈ شوگر کے شکار افراد کو پھیلیوں کا استعمال کراکے دیکھا گیا کہ اس سے کولیسٹرول کی سطح پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیق کے دوران ان افراد کو 12 ہفتوں تک چنے سمیت دیگر پھلیوں کا استعمال کرایا گیا، تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ سیاہ بیجوں کے استعمال سے ورم کی سطح گھٹ جاتی ہے۔
اس تحقیق میں 72 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا اور ایک گروپ کو روزانہ ایک کپ سیاہ بیج، ایک کو چنے اور ایک کو چاول کھانے کا مشورہ دیا گیا،تحقیق کے آغاز میں ان افراد کے خون کے نمونے اکٹھے کیے گئے، اس کے بعد چھٹے اور 12 ہفتے میں کولیسٹرول، ورم اور بلڈ شوگر کی سطح کو جانچا گیا۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سیاہ بیج کھانے والے افراد کے جسمانی ورم کی سطح میں کمی دیکھنے میں آئی۔اسی طرح چنے کھانے والے افراد میں بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں دیکھنے میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں قابل استعمال پانی کے ذخائر میں مسلسل کمی