گوادر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3 ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بلوچستان کے شہر گوادر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز گوادر سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
دوسری جانب کراچی اور اورماڑہ اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ اس زلزلے کی شدت 3.1 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرزمین رہی جبکہ زلزلے کا مرکز اورماڑہ سے 118 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دونوں زلزلوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی اور اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے