قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائیگا،رواں سال بیشتر معاشی اہداف حاصل نہ ہو سکے

Jun 08, 2025 | 14:13:PM
قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائیگا،رواں سال بیشتر معاشی اہداف حاصل نہ ہو سکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا  جائے گا,رواں سال  بیشتر معاشی اہداف حاصل نہ ہو سکے ۔

 تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا،حکومت رواں سال  بیشتر معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ,زراعت اور خدمات کے اہداف بھی حاصل نہیں ہوسکے.

کل ہو نے والی تقریب کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی سروے کا اجرا کریں گے،دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال فصلوں کی پیداوار میں 13.5فیصدکی کمی ہوئی۔

 یہ بھی پڑھیں:آندھی کے ساتھ طوفا نی بارش ہر طرف جل تھل ایک  ہو گیا

لائیوسٹاک کی گروتھ 4.4فیصد سے بڑھ کر 4.7فیصد ہوگئی،مویشیوں کی آبادی میں 3.77 فیصد تک کااضافہ ہوا،پاکستان کی معیشت کا حجم 410 ارب 96 کروڑ ڈالر رہا،معیشت میں ایک سال کے دوران 39 ارب 30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔