وزیر اعلیٰ کا ستھرا پنجاب کا خواب سچا، عیدالاضحیٰ پر بہترین صفائی کا ریکارڈ، مریم نواز شریف کا اطمینان کا اظہار

Jun 08, 2025 | 13:47:PM
وزیر اعلیٰ کا ستھرا پنجاب کا خواب سچا، عیدالاضحیٰ پر بہترین صفائی کا ریکارڈ، مریم نواز شریف کا اطمینان کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عیدالاضحیٰ پر وزیراعلی مریم نوازشریف کاستھرا پنجاب کا خواب سچا، مختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈقائم، عوام نہال، وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف عید اورعید کے دوسرے روز بھی صفائی انتظامات کی ذاتی طورپر بھرپور مانیٹرنگ میں مصروف ہیں۔

وزیراعلی مریم نوازشریف  نےصوبہ بھر سے صفائی ستھرائی کے انتظامات پر مثبت ردعمل ملنے پر  اطمینان کا اظہار کیا اور  متعلقہ اداروں کو شاباش دی۔

ہر ڈویژن میں کمشنر، ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر او ر ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر صفائی انتظامات کے لئے خود فیلڈ میں نکلے اور گھر گھر جا کر چیکنگ کی اور  فیڈ بیک لیا ۔

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عیدسے ایک روز پہلے94فیصد ویسٹ کولیکشن کی گئی ۔

عید کے روز ایک لاکھ 11ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا اورعوام کی 85فیصد شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔

عید کے موقع پرایک لاکھ 40ہزار ورکر ز ویسٹ کولیکشن کے لئے فیلڈ میں سرگرم عمل رہے۔

عید آپریشن میں 38ہزار گاڑیوں اورویسٹ کولیکشن کے لئے 3لاکھ 80ہزارسے زائد آلات کا استعمال کیا گیا۔

ویسٹ کولیکشن کے لئے پہلی مرتبہ ایک کروڑ 20لاکھ ڈسپوزیبل بیگ تقسیم کئے گئے ۔

عید کے موقع پر آلائشوں کی بروقت تلفی یقینی بنانے کے لئے یونین کونسلز کی سطح پر3970کیمپس قائم کئے گئے۔

جانوروں کی آلائشوں سے پھیلنے کا تعفن دور کرنے لئے 30ہزار لیٹر سے زائد عرق گلاف، ایک لاکھ43ہزار لیٹر فینائل اور صفائی کیلئے 29 لاکھ 87 ہزار کلو گرام چونا استعمال کیاگیا۔

لاہور، بہاولپور اور سرگودھا ٹارگٹ سے 100فیصد زائد ویسٹ کولیکشن کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ  ڈیرہ غازی خان ، فیصل آباد ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،ملتان، ساہیوال 80فیصد تک ویسٹ کولیکشن کی گئی۔