آرمی چیف کا آپریشن ردالفساد میں کامیابیوں پر اظہار اطمینان

Jun 08, 2022 | 20:07:PM
آرمی چیف کا آپریشن ردالفساد میں کامیابیوں پر اظہار اطمینان
کیپشن: آرمی چیف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 80 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد کی گئی۔

کانفرنس میں کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں شرکا کو پیشہ ورانہ امور، نیشنل سیکیورٹی چیلنجز اور جوابی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 91 پیسے اضافہ، نوٹی فکیشن جاری 

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ردالفساد کے تحت حاصل کردہ کامیابیوں کی بھی تعریف کی۔