احد رضا میر کس کے عشق میں پاگل تھے خود ہی بتا دیا

Jun 08, 2021 | 17:31:PM
احد رضا میر کس کے عشق میں پاگل تھے خود ہی بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اداکار احد رضا میر نے کہا ہے کہ زندگی کے بیتے دنوں میں وہ مایا علی کے عشق میں پاگل تھے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکاراحد رضا میر کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اداکار کے انکشاف نے سب کو حیران کردیا ہے ، یہ انٹرویو احد رضا میر نے سجل علی سے شادی سے پہلے دیا تھا جس میں جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کو کونسی اداکارہ پسند ہیں۔
احد رضا میر نے پہلے نام لینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تاہم بعد میں کہا کہ میں مایا علی کے عشق میں پاگل تھا تاہم جب ان سے ملاقات ہوئی تو مایا سے مل کر بے حد متاثر ہوا۔


 یاد رہے کہ احد رضا میراور مایا علی ایک اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جبکہ سجل علی کے ساتھ 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔


یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے مایوس کن خبر