جعلی اکاونٹس سیکنڈل۔مراد علی شاہ احتساب عدالت  پیش نہ ہو ئے

Jun 08, 2021 | 14:01:PM
جعلی اکاونٹس سیکنڈل۔مراد علی شاہ احتساب عدالت  پیش نہ ہو ئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)احتساب عدالت میں جعلی اکاونٹس سیکنڈل، نوری آباد پاور پلانٹ مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ احتساب عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی ، عدالت نےمراد علی شاہ کی آج کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور  کرلی۔سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر  نے موقف اختیار کیا کہ شریک ملزم محمد علی بیرون ملک روپوش ہے۔جس پر عدالت نے محمد علی کو اشتہاری قرار دیکر دائمی وارنٹ جاری کر دیئے۔احتساب عدالت کےجج اصغر علی  نے محمدعلی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور ملزم کاشناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں  پیش ہونے کا حکم  دیتے ہوئے سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:   اپوزیشن کی سنجیدہ پارلیمانی لیڈرشپ کی راہ میں غیر سنجیدہ قیادت رکاوٹ ہے: فواد چودھری