امید ہے پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس شروع ہو جائیں گی؛نیٹلی بیکر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس شروع ہو نے کی امید ظاہرکردی۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان نے ثالثی کا تاریخی اور مثالی کردار ادا کیا ، دونوں ممالک سے دیرینہ تعلقات کے باعث پاکستان ہی یہ کردار ادا کر سکتا ہے۔
نیٹلی بیکر نے ساتھ ہی امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس شروع ہو جائیں گی،ڈائریکٹ فلائٹس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی رابطوں اور تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسکردو جانے والے نجی ائیرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا،انجن متاثر
امریکی ناظم الامور نے مزیدکہاکہ مجھے پاکستانی سمجھے جانے پر خوشی ہوتی ہے، رواں سال پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا سفر کروں گی۔