مظفر گڑھ میں 30 ڈاکو 180 بھینسیں لے گئے

Jul 08, 2025 | 10:58:AM
مظفر گڑھ میں 30 ڈاکو 180 بھینسیں لے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مظفرگڑھ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ڈاکو ایک دو نہیں بلکہ درجنوں بھینسیں لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

اہل علاقہ نے بتایا کہ 30 مسلح ڈاکوؤں نے علاقے میں یلغار کردی اور وہ ایک یا دو نہیں بلکہ 180 بھینسیں لے کر کچے میں فرار ہوگئے۔

پولیس کابتانا ہے کہ ڈاکوؤں کا تعلق بوسن اور دیگر جرائم پیشہ گینگز سے ہے، ان کی تلاش کیلئے مظفرگڑھ اور راجن پور کےکچےکے علاقے میں ناکہ بندی کروا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:شاہراہ قراقرم  امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر  تین روز کیلئے بند