عزم و ہمت کی عظیم داستان ، برہان وانی شہید کا آج ساتواں یوم شہادت

Jul 08, 2023 | 09:42:AM
عزم و ہمت کی عظیم داستان ، برہان وانی شہید کا آج ساتواں یوم شہادت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی نئی روح پھونکنے والے نوجوان برہان مظفر وانی شہید کا ساتواں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

 مقبوضہ کشمیر کے گاؤں شریف آباد ترال میں1994 کو پیدا ہونے والے برہان وانی قابض بھارتی فوج کی جانب سے اپنی قوم پر ظلم ستم برداشت نہ کر سکا اور صرف 20 سال کی عمر میں کاروان حریت میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے بھارتی سامراج کیخلاف جدوجہد کا سلسلہ شروع کر دیا، برہان مظفر وانی شہید نے بندوق سے زیادہ انٹرنیٹ کے استعمال کو ترجیح دی، کشمیری نوجوان نے انٹرنیٹ کے استعمال سے کشمیر میں ہونے والی ظلم و بربریت کی داستانیں دنیا تک پہنچائیں صرف قلم ہی نہیں برہان نےزور بازو سے بھی بزدل بھارتی فوج کو  کشمیریوں پر قیامت ڈھانے سے روکا اور ایسے کارنامے انجام دیئے کہ مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں برہان وانی کو جرت اور مزاحمت کی علامت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی بڑی چال ،عمران خان دنگ رہ گئے

‎8 جولائی 2016 کے روز بھارتی قابض فوج نے برہان وانی کو 22 برس کی عمر میں شہید کر دیا، برہان کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر کے اندر احتجاجی مظاہروں میں شدت آئی اور چھ ماہ تک مسلسل کرفیو لگا رہا، بھارتی سورماؤں نے برہان وانی کی شہادت کے بعد 1 ہزار 350 بے گناہ کشمیری شہید ، 4 ہزار سے زائد زخمی اور سینکڑوں گھر بھی نذر آتش کیے۔

پاسبان حریت برہان وانی کے پہلے یوم شہادت سے ہی اس دن کو ’’ یوم مزاحمت ‘‘ کے طور پر مناتی آ رہی ہے، اس دن کشمیری نوجوانوں کا ایک منظم دستہ برہان وانی اور دیگر شہداء کو سلامی پیش کرتا ہے اور اس سال بھی دارالحکومت میں 313 نوجوان سلامی پیش کریں گے ۔

دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج معروف نوجوان آزادی پسند رہنماء برہان مظفر وانی کے ساتویں یوم شہادت کے موقع پر مکمل شٹرڈاؤن اور ہڑتال کی جائے گی اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔