شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی میں قومی کرکٹرز کی شرکت، شاہین آفریدی استقبال میں مصروف رہے

Jul 08, 2023 | 00:19:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کرکٹرز نے کراچی میں شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت، شاہین آفریدی مہمانوں کا استقبال کرنے میں مصروف رہے۔

کراچی کے ایک مقامی ہال میں لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان، امام الحق،  شان مسعود ، سرفراز احمد،  حسن علی، عامر جمال، اعظم شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: راشد لطیف کی چیئرمین پی سی بی ذکاء سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

علاوہ ازیں سابق کرکٹرز معین خان، ارشد خان، محمد اکرم اور وقار یونس بھی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ تقریب میں شاہین آفریدی مہمانوں کے استقبال میں مصروف رہے۔