راشد لطیف کی چیئرمین پی سی بی ذکاء سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

Jul 07, 2023 | 23:34:PM
راشد لطیف کی چیئرمین پی سی بی ذکاء سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) راشد لطیف کی چیئرمین پی سی بی ذکاء سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات کی، انہوں نے چودھری ذکاء اشرف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ 

سابق کپتان راشد لطیف کا ملاقات سے متعلق کہنا ہے کہ ذکاء اشرف سے اچھے تعلقات ہیں، انہیں مبارکباد دی، ذکاء اشرف نے پاکستان کرکٹ میں بہتری لانے کےلئے تجاویز مانگیں، میں نے کرکٹ کی بہتری کےلئے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کل جنوبی افریقا روانہ ہوں گے

سابق کپتان کا ملاقات میں عہدے کی پیشکش سے متعلق کہنا ہے کہ ملاقات میں کوئی پیشکش نہیں ہوئی، جب آفر ہو گی تو دیکھوں گا۔