ما ں نے دولہا بنے بیٹے کے ساتھ ایسی حرکت کر دی کہ جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا۔۔ویڈیو وائرل

Jul 08, 2021 | 19:35:PM
ما ں نے دولہا بنے بیٹے کے ساتھ ایسی حرکت کر دی کہ جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ  ڈیسک) بھارت میں  ایک ایسا واقعہ انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں والدہ کو سٹیج پر چڑھ کر مہمانوں کے سامنے دولہا  بنے بیٹے کی چپل سے پٹائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ  اترپردیش کے ایک گاؤں میں دولہا دلہن کی سٹیج پر ایک دوسرے کو ہار پہنانے کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا دلہن خوبصورت سن فلاور سٹائل میں تیار کیے گئے سٹیج پر ایک دوسرے کو ہار پہنانے میں مصروف تھے کہ اچانک دلہے کی ماں نے سٹیج پر چڑھ کر پہلے توڑ پھوڑ کی اور پھر چپل اتار کر دلہے بنے بیٹے کو مہمانوں کے سامنے مارنا شروع کر دیا۔جس کے بعدشادی میں شریک چند مہمانوں نے آگے بڑھ کر خاتون کو زبردستی سٹیج سے اتارا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق والدہ کی دولہا بنے بیٹے پر تشدد کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم بتایا جا رہا ہے کہ والدہ بیٹے کی دوسری ذات کی لڑکی سے شادی پر ناخوش تھی، بیٹے نے خاندان کی مرضی کے خلاف جاکر انکیتا نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی تر کی سے نئی ہنی مون ویڈیوز وا ئرل