آج صبح لاہور میں بارش، موسم خوشگوار

Jul 08, 2021 | 09:07:AM
آج صبح لاہور میں بارش، موسم خوشگوار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا،تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پربارش کا امکان جبکہ اسلام آباد میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔آج صبح لاہور میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ، موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،تاہم گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا مزید 24 افراد کی جان لے گیا،1683نئے کیسز