نواز شریف کی نااہلی ختم ہونے پر لیگی متوالوں کا جشن، مٹھائیاں تقسیم

Jan 08, 2024 | 20:54:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قائدمسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی نااہلی ختم ہونے پر لیگی متوالوں کا جشن، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

 لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 اور صوبائی حلقہ پی پی 173 میں قائدمیاں محمد نواز شریف کی نااہلی ختم ہونے مٹھائی تقسیم کی گئیں، صدر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین لاہور سعدیہ تیمور، میاں مرغوب احمد ، میاں صہیب غنی نے شرکت کی، این اے 130 کی خواتین نے مٹھائی تقسیم کی۔

یہ بھی پڑھیں: مراد سعید کی کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ، کب سنایا جائیگا؟ جانیے

 صدر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین لاہور سعدیہ تیمور کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ ملک پاکستان کے لیے خوش آئند ہے۔