مختلف علاقوں میں دھند کا راج، موٹروے کو بند کردیاگیا

Jan 08, 2021 | 23:35:PM
مختلف علاقوں میں دھند کا راج، موٹروے کو بند کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شدید دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم تھری لاہور سے عبد الحکیم تک دھند کی وجہ سے بندہے جبکہ موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے، ملتان سے خانیوال موٹروے کو شدید دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا،ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ۔
 موٹروے پولیس کاکہناہے کہ موٹروے ایم فائیو ملتان سے رحیم یار خان تک شدید دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے،قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال اور ملتان میں دھندہے،قومی شاہراہ پر بستی ملوک ،بہاولپور ،اور لودہراں میں دھند کا راج ہے، مسافر خانہ، احمد پور شرقیہ، چنی گوٹھ ، ٹرنڈہ محمد پناہ، میاں ، اقبال آ باد، رحیم یار خان اور صادق آ باد میں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہاکہ قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 20میٹر ہے،روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں،ترجمان کاکہنا ہے کہ گاڑی سوار تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ،اس کے علاوہ موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔